|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
یُوں دل میں تیری یاد اُتر آتی ہے جیسے
پردیس میں غمناک خبر آتی ہے جیسے
آتی ہے تیرے بعد خوشی بھی تو کچھ ایسے
ویران درختوں پہ سحر آتی ہے جیسے
لگتا ہے ابھی دل نے تعلق نہیں توڑا
یہ آنکھ تیرے نام پہ بھر آتی ہے جیسے
خود آپ ہوا روز اُٹھاتی ہے دعائیں
اور آپ کہیں دفن بھی کر آتی ہے جیسے
اِک قافلۂ ہجر گزرتا ہے نظر سے
اور روح تلک گردِ سفر آتی ہے جیسے
جلتا ہے کوئی شہر کبھی دامنِ دل میں
سانسوں میں کبھی راکھ اُتر آتی ہے جیسے
عدیم ہاشمی
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|