|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
10 ۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا یوسف کو قتل نہ کرو بلکہ اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو کسی اندھے کنویں میں ڈال دو ۔ کوئی گزرنے والا قافلہ اسے نکال لے گا ۔
11 ۔ انہوں نے کہا ابا جان ! آپ یوسف کے معاملہ میں ہم پر اعتماد کیوں نہیں کرتے حالانکہ ہم اس کے بڑے خیر خواہ ہیں ۔
12 ۔ کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیے کہ کھاۓ پئے اور کھیلے کودے (17) ہم اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں (18) ۔
13 ۔ اس نے کہا تمہارا اس کو اپنے ہمراہ لے جانا میرے لیے باعث رنج ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں بھیڑیا اسے کھا نہ جاۓ اور تم اس سے غافل ہو (19)۔
|