|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
19۔ اور (ادھر ) ایک قافلہ آیا تو اس نے اپنا سقہ بھیجا ۔ اس نے ڈول ڈالا تو پکار اٹھا بڑی خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے (28) ۔ اور اس کو مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا۔ (29) وہ جو کچھ کر رہے تھے اللہ اس سے واقف تھا ۔
20 ۔ اور انہوں نے اس کو حقیر قیمت پر کہ گنتی کے چند درہم تھے بیچ دی (30) اور اس معاملہ میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں تھی (31) ۔
21 ۔ اور مصر کے جس شخص نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا اسے قدر و منزلت سے رکھو (32) ۔ عجب نہیں یہ ہمارے لئے مفید ثابت ہو یا ہم اسے بیٹا بنا لیں (33) ۔ اس طرح ہم نے یوسف کے قدم اس سر زمین میں جمادئے (34) اور (اس ابتلا سے اس لئے گذارا) تا کہ اسے باتوں کی حقیقت معلوم کرتا سکھائیں (35) ۔
22۔ اور جب وہ اپنی پختگی کو پہنچ گیا تو ہم نے اسے حکم (قوت فیصلہ) اور علم عطاء کیا ۔ حسن عمل کا رویہ اختیار کرتے والوں کو ہم اسی طرح بدلہ عطاء فرماتے ہیں (38)
|