MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم
View Single Post
(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 14:ابراہيم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-02-2011, 09:14 AM

(۴۸) وہ دن کہ جب یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی۷۱؂ اور سب اللہ واحد و قہار ( زبردست) کے حضور حاضر ہوں گے !۷۲؂

(۴۹) اور تم اس دن مجرموں کو دیکھوگے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔

(۵۰) ان کے لباس تارکول کے ہوں گے اور چہروں پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔

(۵۱) یہ اس لیے ہوگا کہ اللہ ہر شخص کو اس کی کمائی کا بدلہ دے ۔ بلا شبہ وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔

(۵۲) یہ ایک پیغام ہے تمام انسانوں کے لیے ۷۳؂ اور اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعہ لوگوں کو خبردار کر دیا جائے اور وہ جان لیں کہ وہی بس ایک خدا ہے اور جو سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔۷۴؂