|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
بندہ جب شکر گزاری کا طریقہ اختیار کرتا ہے تو وہ مزید انعام کا مستحق قرار پاتا ہے ۔
۱۳ تورات میں یہ بات اس طرح موجود ہے : ’’ لیکن اگر تو ایسا نہ کرے کہ خداوند اپنے خدا کی بات سنکر اس کے سب احکام اور آئین پر جو آج کے دن میں تجھکو دیتا ہوں احتیاط سے عمل کرے تو یہ سب لعنتیں تجھ پر نازل ہونگی اور تجھکو لگیں گی۔ شہر میں بھی تو لعنتی ہوگا اور کھیت میں بھی لعنتی ہوگا۔‘‘(اسثناء ۲۸:۱۵۔۱۶)
۱۴ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ اے میرے بندو! اگرتمہارے اگلے پچھلے سب انس و جن سب سے زیادہ فاجر‘ شخص کے برابر ہوجائیں تو اس سے میری سلطنت میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی۔‘‘(صحیح مسلم کتاب البر)
۱۵ اوپر موسیٰ علیہ السلام کا بیان ختم ہوا۔ یہاں خطاب قرآن کے مخاطبین سے ہے ۔
۱۶ اشارہ ہے قوموں کی تاریخ کے اس جزء کی طرف جو پردئہ غیب میں چلاگیا ہے ۔ قوم ثمود کا زمانہ غالباً ڈھائی ہزار سال قبل مسیح کا ہے ۔ اس کے بعد موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک کتنی ہی قومیں ایسی ہوئیں جن میں رسول مبعوث ہوئے اور ان کے انکار و سرکشی کے نتیجہ میں عذاب الٰہی کا کوڑا ان پر برسا۔ یہ تمام واقعات تاریخ کے اوراق میں آج محفوظ نہیں ہیں لیکن اللہ کے علم میں ضرور ہیں ۔
|