|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
’’ اس سے ( یعنی سورئہ ابراہیم کی آیت ۳۹) سے ثابت ہوتا ہے کہ اسمعٰیل کے مکہ آنے کے وقت اسحاق پیدا ہوچکے تھے ۔ تورات سے ثابت ہے کہ اسمعٰیل ؑ اسحاس سے تیرہ برس بڑے تھے ، بخاری کی کتاب الرؤیا اور کتاب ُ الانبیاء میں حضرت ابن عباس کی جو حدیث اسمعٰیل کی شیرخوارگی کے متعلق ہے وہ مرفوع نہیں ہے یعنی اس کا سلسلہ آنحضرت ؐ تک نہیں پہنچتا(بجز چند خاص ضمنی فقروں کے ) اس لیے وہ حضرت ابن عباس کے اسرائیلیات میں سے ہے اور اس کا ثبوت آج بھی موجود ہے ۔ بخاری میں اس کے متعلق جو طویل حدیث ہے وہ بجز جزہم اور مکہ کے ذکر کے مدارش اور تالمود میں بعینہ حرف بہ حرف مذکور ہے ۔‘‘(ارض القرآن ج۲ ص ۴۴۰)
|