MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~*~شوقِ گمراہی کو ذوقِ جستجو کہتے ہیں لوگ~*~
View Single Post
(#1)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
Loading ~*~شوقِ گمراہی کو ذوقِ جستجو کہتے ہیں لوگ~*~ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2011, 03:35 AM

خود فریبی کو، ستم ہے، آرزو کہتے ہیں لوگ
شوقِ گمراہی کو ذوقِ جستجو کہتے ہیں لوگ

دیدہ و دانستہ دیتے ہیں نگاہوں کو فریب
پھول کے چاکِ جگر کو رنگ و بُو کہتے ہیں لوگ

ایک ہم کیا، آپ کی چشمِ کرم کی داستاں
در بہ در، قریہ بہ قریہ، کو بکو کہتے ہیں لوگ

زخمِ دل پر ڈال دیتے ہیں مقدر کی نقاب
چاک پیراہن کو اعجازِ رفو کہتے ہیں لوگ

کوئی چپ رہ کر بھی کب محفوظ ہے تنقید سے
میری خاموشی کو بھی اب گفتگو کہتے ہیں لوگ

اس دیارِ اجنبی میں لٹ چکی، مدّت ہوئی
جس کو خوش فہمی سے اب تک آبرو کہتے ہیں لوگ

اس بیانِ حال سے اقبال اب حاصل بھی کیا
چارہ سازی کے عوض لا تقنطو کہتے ہیں لوگ

**<<~*~*~*~>>**

 



I'M Not Really A BaD InfLuence
But IN YouR CasE
I'LL MaKe n EXCETION


Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links