MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Magar Main Kyun Kahoon Tum Se !
View Single Post
(#1)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
h2h Magar Main Kyun Kahoon Tum Se ! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-10-2011, 07:35 PM



میں کیوں دل کی کہانی عام کرنے کا کبھی سوچوں
اَنا نیلام کرنے کا کبھی سوچوں
مجھے تم سے محبت ہے مگر میں کیوں کہوں تم سے ؟
میں تم سے کیوں کہوں جاناں!
مِری تم دھڑکنوں کی لَے میں شامل ہو
مرے جیون کا حاصل ہو
اگر پلکوں کی جھالر کو اُٹھاؤں تو تمہی تم ہو
جُھکاؤں تو تمہی تم ہو
میں جاگوں تو مجھے تم پیار سے آکر سُلاتے ہو
میں سوجاؤں تو تم سرگوشیاں کرکے جگاتے ہو
محبت کا کنول جس میں کھلا وہ جھیل ہوجاناں!
اماوس کی طرح ہوں میں توتم قندیل ہوجاناں!
تمہیں میں نے خُدا مانا، تمہی کو ناخُدا مانا
مگر میں کیوں کہوں تم سے،
مگر میں کیوں کہوں تم سے،

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links