MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~ کبھی زندگی جو عذاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سو&#
View Single Post
(#1)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Loading ~ کبھی زندگی جو عذاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سو&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-13-2012, 08:52 AM


کبھی زندگی جو عذاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا
کوئی ٹوٹتا ہوا خواب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

یہ تمہارے ہونٹوں کی تشنگی، کبھی سیل خوں میں سفر کرے
جو نظر کے آگے سراب ہو ، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا
...
کبھی اپنے قرضہ جاں کا، کبھی زخم ہائے گداز کا
تمہیں دینا کوئی حساب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

یوں خلا میں گھورتے گھورتے کوئی لمحہ ایسا ٹھہر پڑے
کہ سوال ہو نہ جواب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

وہی تازگی ہے درون ِ دل، مرا زخم ناب کھلا ہوا
تمہیں دیکھنا جو گلاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

کسی دل گرفتہ خیال سے جو تمہاری آنکھیں امنڈ پڑیں
کوئی موج ِ خون تہہ آب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

بڑی بےثبات ہے زندگی کسی موج ِ آب کے زور پر
کہیں تیرتا جو حُباب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

مرے بخت کی یہ نوشت بھی ہے سیاہیوں سے لکھی ہوئی
جو تمہارے آگے کتاب ہو، مجھے دیکھنا مجھے سوچنا

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links