جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پیارے
سمندر سامنے ہوگا
اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے جن کی آنکھوں نے
ہمیں اِک ساتھ دیکھا تھا،
گواہی دینے آئیں گے
پُرانے کاغذوں کی بالکنی سے
بہت سے لفظ جھانکیں گے
تمھیں واپس بُلائیں گے
کئی وعدے
فسادی قرض خواہوں کی طرح
رستے میں روکیں گے
تمھیں دامن سے پکڑیں گے
تمھاری جان کھائیں گے
چُھپا کر کس طرح چہرہ
بھری محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں ۔۔۔
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے
جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں !
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے ۔۔۔
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے
And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)