|
|
Posts: 253
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender:
|
|
رونے ميں کوئي برائي نہيں ھے۔ نم آنکھيں‘ نرم دل ہونے کي نشاني ہيں اور دلوں کو نرم ہي رہنا چاہيے۔ اگر دل سخت ہو جائيں تو پھر ان ميں پيار و محبت کا بيچ نہيں بويا جا سکتا اور اگر دلوں ميں محبت ناپيد ہو جائے تو پھر انسان کي سمت بدلنے لگتي ھے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتي سے جما ديتي ھے اور وہ گمراہ نہيں ہوتا.
بس ان آنسوؤں کے پيچھے نااميدي اور مايوسي نہيں ہوني چاہيے۔ کيونکہ نااميدي ايمان کي کمزوري کي علامت ہوتي ھے۔ اللہ سے ہميشہ بھلائي اور اچھے وقت کي آس رکھني چاہيے۔ وہ اپنے بندوں کو اسي چيز سے نوازتا ھے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہيں۔
|