|
|
Posts: 253
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender:
|
|
فطرانہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے زکوٰۃ ِفطر کو روزے داروں کو لغو ،فحش کاموں سے پاک کرنے اور مساکین کے کھانے کیلئے فرض کیا تھا۔ جوشخص نمازِعید سے قبل زکوٰۃ فطر دے گا تویہ مقبول ہو گی۔ اور جو نماز عید کے بعد دے گا یہ عام صدقہ ہوگا فطرانہ نہیں۔ (ابودائود) یہ فطرانہ ہر شخص خود دے گا اوراپنے زیر کفالت افراد کی طرف سے بھی دے گا ۔
روزے داروں کی توجہ کے لئے
اے میرے مسلم بھائی: رمضان کے روزے ایمان واحتساب کی نیت سے رکھوا ﷲتعالیٰ تمہارے گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا ۔
بغیر عذر کے ایک دن کا روزہ بھی مت چھوڑو ۔یہ کبیرہ گناہ ہے ۔
رمضان کی راتوں میں تراویح پڑھو ۔خاص طور پر لیلۃالقدر کی راتوں کو نوافل ادا کرو۔
اپنے کھانے پینے او رلباس کو حلال رزق سے بنائو ۔ا ﷲتعالیٰ تمہارے اعمال کو قبول فرمائے گا۔ دعائوں کو قبولیت ملے گی۔ حرام رزق سے افطاری کرنے سے اپنے آپ کو بچائو ۔
روزے داروں کو افطاری کروائو ۔تاکہ تم بھی وثواب حاصل کرو ۔
نماز ِپنج گانہ کی اچھی طرح پابندی کرو ۔
کثرت سے صدقہ وخیرات تقسیم کرو ۔بے شک رمضان میں صدقہ کرنا افضل ترین ہے ۔
اپنے اوقات کو بغیر صالح عمل کیے ضائع مت کرو ۔تم سے تمہارے عمل کے متعلق پوچھا جائے گا۔ ہر عمل کابدلہ ملے گا ۔
رمضان میں عمرہ کرناحج کے برابر ہے ۔
سحری کا اہتمام ضرور کرو ۔
مغرب کے فوراً بعد افطاری کرنے میں جلدی کرو،ا ﷲتعالیٰ کی محبت ملے گی ۔
فجر سے پہلے ہی غسلِ جنابت کرلو ۔تاکہ مکمل طہارت کے ساتھ عبادت کرسکو ۔
رمضان میں فرصت کے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت کرو ۔
اپنی زبان کو جھوٹ ،لعن طعن ،غیبت ،چغل خوری سے پاک رکھو ۔
یہ اعمال روزے کونقصان دیتے ہیں ۔
روزے میں اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھیں ۔اپنے نفس کواطمینان اور سکون دیں ۔
روزے رکھنے سے اﷲتعالیٰ کے خوف وتقویٰ کا احساس پیدا ہوجائے ۔ہمیشہ شکر الٰہی کرو۔ احکامات الٰہی کی اطاعت کرو ۔
کثرت سے ذکر الٰہی کرو ۔استغفار کو اپنا شعار بنائو ۔طلب ِجنت او رجہنم سے نجات کا سوال کرتے رہو ۔خاص طور پر سحری وافطاری کے وقت خاص طور پر اپنے نفس ،والدین ،اولاد اور تمام مسلمانوں کیلئے دعاکرو۔اﷲتعالیٰ نے دعا اور مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے ۔
اﷲتعالیٰ سے سچی توبہ کرو ۔توبہ گناہوںکو ترک کرنے او ر ندامت وشرمندگی کے احساس کے ساتھ کی جاتی ہے ۔
ایمان وتقویٰ کو ہمیشہ جاری رکھو ۔رمضان کے اختتام تک نہیں بلکہ موت تک، فرمانِ الٰہی ہے ’’اور اپنے رب کی عبادت کرو حتی کہ یقین (موت)آجائے ۔‘‘
انسان پر عبادت ،توبہ او رتقویٰ کے آثا رنظر آنے چاہیں ۔
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم پر کثرت سے درود وسلام پڑھیں ۔
روزے دار کا ٹائم ٹیبل
اس ٹائم ٹیبل کو لکھنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ روزے دار اپنے اوقات کو قیمتی بناتے ہوئے ہر منٹ کو ایک عبادت او رنیک عمل کے لئے مختص کرلے ۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔ ’’ہر روز غروب شمس کے وقت میں ہمیشہ نادم ہوتا ہوں۔ کیوں کہ میری زندگی کا ایک لمحہ ایک دن کم ہوگیا لیکن میرا عمل نہیں بڑھا ۔
امام نخعی رحمہ اللہ یک روز رمضان کے دن کے قیمتی ہونے کے متعلق فرماتے ہیں ’’رمضان کاایک دن ہزار دنوں سے بہتر ہے ۔ایک تسبیح ہزار تسبیحات سے بہتر ہے ۔ایک رکعت ہزار رکعات سے بہتر ہے۔ (لطائف المعارف)۔
ان اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کا ایک ایک دن ،منٹ ،لمحہ بڑا قیمتی ہے ۔تقرب الی اﷲکے لئے مختلف عبادات ہیں جن کے ذریعے اﷲتعالیٰ سے اجرِعظیم کی امید کی جاسکتی ہے ۔
اے عزیز بھائی ۔اگر تم اﷲتعالیٰ کے حضور زیادہ سے زیادہ اپنی عبادات کا نذرانہ پیش کرنا چاہتے ہوتو پھر وقت ضائع نہ کرو ۔
|