MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
umm خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-31-2012, 04:46 PM

خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے

خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے

برطانوی طبی ماہرین نے موٹاپے کی وجوہات پر ایک تحقیق کے دوران خراب موسم کو موٹاپے کی ایک اہم وجہ قرار دے دیا۔ ماہرین نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے ورزش اور پیدل چلنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایبرڈین یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں موٹاپے کی دیگر وجوہات میں سے خراب موسم کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد وٹامن ڈی کی کمی کا بھی شکار ہوتے ہیں کیونکہ دھوپ نہ ہونے کی وجہ سے وہ قدرتی طور پر وٹامن ڈی حاصل کرنے سے محروم ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ جب خون میں وٹامن ڈی کی مقدار پوری ہوتی ہے تو وہ ہارمونز &#39&#39لیپی ٹن&#39&#39 پیدا کرتے ہیں جو دماغ کو معدے کے خالی ہونے یا بھر جانے سے متعلق آگاہ کرتا ہے۔ موٹاپے کا شکار لوگ اس ہارمونز کی کمی سے ہروقت کھانے کی طرف راغب رہتے ہیں جس سے وہ مزید موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ میڈیکل جرنل بون میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ہیلن سیکلڈونلڈ نے کہا کہ خراب موسم وٹامن ڈی کی کمی کا باعث بنتا ہے اور وٹامن ڈی کی کمی موٹاپے کی وجہ بن رہی ہے۔

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links