MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - جنہوں نے اپنى جانوں پر زيادتى كى ہے
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
flor2 جنہوں نے اپنى جانوں پر زيادتى كى ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-04-2012, 02:54 PM



فرمان بارى تعالى ہے:

﴿ ( ميرى جانب سے ) كہہ ديجئے كہ اے ميرے بندو! جنہوں نے اپنى جانوں پر زيادتى كى ہے تم اللہ تعالى كى رحمت سے نااميد نہ ہو جاؤ، يقينا اللہ تعالى سارے گناہوں كو بخشن دينے والا ہے ﴾الزمر ( 53 ).

اور بڑے سے بڑے گناہوں كو بخش دينے كے متعلق اللہ سبحانہ وتعالى نے فرمايا:

﴿ اور جو لوگ اللہ تعالى كے ساتھ كسى دوسرے كو معبود نہيں پكارتے اور كسى ايسے شخص كو سوائے حق كے قتل نہيں كرتے جسے اللہ تعالى نے حرام قرار ديا ہے، اور نہ وہ زنا كے مرتكب ہوتے ہيں، اور جو كوئى يہ كام كرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا، اسے روز قيامت دوہرا عذاب ديا جائے گا، اور وہ ذلت و رسوائى كے ساتھ ہميشہ اس ميں رہے گا، سوائے ان لوگوں كے جو توبہ كريں اور ايمان لائيں اور نيك و صالح اعمال كريں، ايسے لوگوں كے گناہوں كو اللہ تعالى نيكيوں سے بدل ديتا ہے، اللہ بخشنے والا اور مہربانى كرنے والا ہے الفرقان ﴾( 68 - 70 ).

يہ آيات اس بات كى واضح دليل ہے كہ اللہ تعالى سب گناہ ـ چاہے وہ شرك ہى كيوں نہ ہو ـ بخش ديتا ہے، بلكہ اس ميں تو بہت عظيم فضل كو بيان كيا گيا ہے كہ توبہ كرنے والى كى برائيوں كو نيكيوں سے بدل ديا جاتا ہے.


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links