MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا
View Single Post
(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-09-2012, 01:49 AM

حدیث نمبر 276
حضرت عمرو بن احوص جشمی سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حجتہ الوداع کے خطبے میں فرماتے ہوئے سنا: ''آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی اور وعظ و نصیحت کی اور پھر فرمایا: ''سنو! عورتوں کے ساتھ خیر وبھلائی والا سلوک کرو، وہ تمہارے پاس قیدی ہیں، تم ان سے اس (جماع، عصمت و عفت اور مال ومتاع کی حفاظت وغیرہ) کے علاوہ کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے۔ مگر یہ کہ وہ کسی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں، اگر وہ ایسا کریں تو انہیں بستروں میں الگ چھوڑ دو اور انہیں مارو تو بہت زیادہ نہ مارو، لیکن اگر وہ تمہاری اطاعت کرلیں تو پھر ان کے خلاف کوئی اور راستہ تلاش نہ کرو۔ سنو! بے شک تمہارے حقوق تمہاری عورتوں پر ہیں اور تمہاری عورتوں کے حقوق تم پر ہیں، تمہارے ان پر یہ حقوق ہیں کہ وہ کسی کو تمہارے بستر روندنے کی اجازت نہ دیں اور ایسے لوگوں کوتمہارے گھروں میں آنے کی اجازت نہ دیں جو تمہیں اچھے نہیں لگتے۔ اور سنو! ان کے تم پر یہ حقوق ہیں کہ تم ان کے ساتھ ان کے لباس اور خوراک کے معاملے میں اچھا سلوک کرو۔''
(ترمذی)
توثیق الحدیث:حسن لغیرہ۔ أخرجہ الترمذی (1163)، وابن ماجہ(1851)
امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ جبکہ اس کی سند میں سلیمان بن عمرو بن الاحوص مجہمول ہے لیکن وہ متابعت کے وقت معتبر ہے اور اس سے دوثقہ روایوں نے روایت کی ہے۔اور اس حدیث کا ایک شاہد ہے جس کو امام احمد نے مسند احمد (5/72۔73) میں روایت کیا ہے۔ اگرچہ اس میں علی بن زید، جو ابن جدعان ہے، وہ ضعیف ہے لیکن شواہد میں کوئی حرج نہیں ۔پس حدیث اپنے طرق کی وجہ سے حسن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔