MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ
View Single Post
(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: رمضان کے متعلق صحیحین کی احادیث کا مجموعہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:26 AM

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1831 حدیث مرفوع مکررات 10
محمد بن عبدالرحیم، معاویہ بن عمر، زائدہ، اعمش، مسلم بطین، سعید بن جبیر، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری ماں مر گئی اور اس کے ذمے ایک مہینہ کے روزے واجب تھے کیا میں اسکی طرف سے قضا رکھ لوں؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اللہ کا قرض ادا کئے جانے کا زیادہ مستحق ہے سلیمان نے بیان کیا کہ حکم اور سلمہ نے کہا کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے جس وقت مسلم یہ حدیث بیان کی ان دونوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے مجاہد سے سنا کہ یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، ہم سے اعمش نے بیان کیا انہوں نے حکم اور مسلم بطین اور سلمہ بن کہیل سے اور انہوں نے سعید بن جبیر اور عطا اور مجاہد سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے بیان کیا کہ ایک نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا میری بہن مر گئی اور یحیی اور ابومعاویہ نے بیان کیا کہ مجھ سے اعمش نے بواسطہ مسلم، سعید، ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میری ماں مر گئی اور عبیداللہ نے بواسطہ زید بن ابی انیسہ، حکم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میری ماں مر گئی اور اس پر نذر کے روزے واجب تھے، اور ابوحریز نے بیان کہ مجھ سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا میری ماں مر گئی۔ اور اس پر پندرہ روزے واجب تھے۔