MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - قناعت
Thread: قناعت
View Single Post
(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: قناعت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:37 AM

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

حدیث نمبر 525
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ''کسی غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم چھ آدمی تھے ہمارے پاس ایک اونٹ تھا اور ہم اس پر باری باری سوار ہوتے تھے۔ (زیادہ پیدل چلنے کی وجہ سے) ہمارے پاؤں زخمی ہو گئے اور میرا پاؤں بھی زخمی ہوگیا اور میرے ناخن جھڑ گئے۔ ہم اپنے پاؤں پر کپڑے کے چیتھڑے لپیٹ لیتے تھے۔ پس اس غزو ے کا نام ہی ذات الرقاع (چیتھڑوں والا غزوہ) پڑگیا اس لیے کہ ہم اپنے پاؤں پر چیتھڑے باندھتے تھے۔ حضرت ابوبردہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی پھر اسے ناپسند کیا اور فرمایا میں اسے بیان نہیں کرتا تھا۔ حضرت ابوبردہ بیان کرتے ہیں کہ گویا انہوں نے اسے ناپسند فرمایا کہ ان کا کوئی عمل ظاہر ہو۔ (متفق علیہ)
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (4177۔فتح)، و مسلم (1816)