MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - قناعت
Thread: قناعت
View Single Post
(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: قناعت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:37 AM

حدیث نمبر 526
حضرت عمرو بن تغلب (تاء پر زبر، غین ساکن،لام پر زبر) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال یا قیدی آئے، پس آپ نے انہیں تقسیم فرمادیا۔ آپ نے کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ کو نہ دیا۔ پس آپ کو یہ خبر پہنچی کہ آپ نے جنہیں کچھ نہیں دیا وہ ناراض ہو گئے ہیں۔ آپ نے اللہ کی حمد وثنا بیان فرمائی پھر فرمایا: ''أمابعد! اللہ کی قسم! میں کسی شخص کو دیتا ہوں اور کسی شخص کو نہیں دیتا اور جس شخص کو میں نہیں دیتا وہ مجھے اس شخص کی نسبت زیادہ محبوب ہوتا ہے جسے میں عطا کرتا ہوں لیکن میں صرف انہی لوگو ں کو دیتا ہوں جن کے دلوں میں خوف اور سخت بے چینی دیکھتا ہوں اور جن لوگوں کے دلوں میں اللہ نے دولت مندی اور خیر و بھلائی رکھ دی ہے میں انہیں اسی کے سپرد کردیتا ہوں اور عمر بن تغلب بھی انہی میں سے ہیں۔'' حضرت عمرو بن تغلب بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں یہ پسند نہیں کرتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس کلمے کے مقابلے میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں۔ (بخاری)
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (402۔فتح)