MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - قناعت
Thread: قناعت
View Single Post
(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: قناعت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:40 AM

حدیث نمبر 536
حضرت ابو بشیر قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (دو گروہوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے ضمانت) اٹھائی پس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ سے اس کے بارے میں سوال کروں آپ نے فرمایا: ''ٹھہرو، انتظار کرو حتیٰ کہ صدقے کا مال ہمارے پاس آجائے تو ہم آپ کے لیے (اس مال سے) حکم دیں گے۔'' پھر آپ نے فرمایا: ''اے قبیصہ! صرف تین آدمیوں کے لیے سوال کرنا جائز ہے: ایک وہ شخص جو کوئی ضمانت اٹھالے تو ایسے شخص کے لیے سوال کرنا جائز ہے حتیٰ کہ وہ اس (ضمانت) کے مطابق حاصل کرلے اور پھر وہ رک جائے۔ دوسرا وہ آدمی جو کسی آفت کاشکار ہوجائے اور وہ آفت اس کا مال تباہ و برباد کردے تو ایسے شخص کے لیے بھی سوال کرنا جائز ہے حتیٰ کہ اس کی گزر اوقات کے لیے اسے مال مل جائے (یا فرمایا کہ جو اس کی حاجت کو پورا کردے) اور تیسرا وہ آدمی جو فاقے میں مبتلا ہے اور اس کی قوم سے تین عقلمند آدمی گواہی دے دیں کہ فلاں شخص فاقے میں مبتلا ہے تو ایسے شخص کے لیے بھی سوال کرنا جائز ہے حتیٰ کہ اس کی گزر اوقات کے لیے مال مل جائے (یا یہ فرمایاکہ جو اس کی حاجت کو پورا کردے۔) ا ے قبیصہ! ان مذکورہ (تین) حالتوں کے علاوہ (اپنی ذات کے لیے) سوال کرنا حرام ہے اور ایسا سوال کرنے والا حرام کھاتا ہے۔'' (مسلم)
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم (1044)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔