|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپﷺنے فرمایا: اپنے دائیں ہاتھ سے کھا۔اس نے کہا:اس کی میرے اندر طاقت نہیں ہے۔ آپﷺنے فرمایا: تو طاقت ہی نہ رکھے۔ اسکو صرف کبر نے آپﷺکی بات ماننے سے روکا تھا۔ راوی نے بیان کیا کہ(اسکے بعد) وہ آدمی اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا۔
رواہ مسلم،کتاب الاطعمہ،باب الطعام و الشراب و احکامہما
|