آلو ہوں میں آلو ہوں
اروی جی کا خالو ہوں
گوبھی میری تائی ہے
کدّو میرا بھائی ہے
 
مٹر میرے پوتے ہیں
بند گلی میں سوتے ہیں
پالک میری چچی ہے
ہری مرچ میری بچی ہے
مُولی میری نانی ہے
کھیتوں کی رانی ہے
بینگن میرا تایا ہے
بھنڈی کا ہمسایہ ہے
ٹماٹر کتنا سادہ ہے
گھیّا میرا دادا ہے