|
|
Posts: 579
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2012
Location: Karach, Pakistan
Gender:
|
|
حمد باری تعالیٰ
اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميری روح کو اچھا کر دے
کس قدر ٹوٹ رہی ہے ميری وحدت مجھ سے
اے ميری وحدتوں والے مجھے يکجا کر دے
يہ جو حالت ہے ميری ميں نے بنائی ہے مگر
جيسا تو چاہتا ہے اب مجھے ويسا کر دے
ميرے ہر فيصلے ميں تيری رضا شامل ہو
جو تيرا حکم ہو وہ ميرا ارادہ کر دے
مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اجالے پھيلے
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے
ضائع ہونے سے بچا لے ميرے محبوب مجھے
يہ نہ ہو وقت مجھے کھيل تماشا کر دے
ميں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آئے ہيں
ميری منزل کو ميرے واسطے رستہ کر دے
ميری آواز تيری حمد سے لبريز رہے
بزم کونين ميں جاری ميرا نغمہ کر دے
اس سے پہلے کہ يہ دنيا مجھے رسوا کر دے
تو ميرے جسم ميری روح کو اچھا کر دے
|