MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - تیرا ذکر میری کتاب میں نہیں آئے گا
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default تیرا ذکر میری کتاب میں نہیں آئے گا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-15-2012, 04:28 PM



کسی حروف میں کسی باب میں نہیں آئے گا
تیرا ذکر میری کتاب میں نہیں آئے گا

نہیں جائے گی کسی آنکھ سے کوئی روشنی
کوئی خواب اب کے عذاب میں نہیں آئے گا

کوئی خود کو صحرا نہیں کرے گا میری طرح
کوئی خواہشوں کے سراب میں نہیں آئے گا

دل بدگماں تیرے موسموں کی نوید ہو
کوئی خار دست گلاب میں نہیں آئے گا

اسے لاکھ دل سے پکار لو، اسے دیکھ لو
کوئی ایک حرف جواب میں نہیں آئے گا

تیری راہ تکتے رہے اگرچہ خبر بھی تھی
کہ دن بھی میرے حساب میں نہیں آئے گا

نوشی گیلانی

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links