MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Yeh Shaam Shaam Zindagi.....
View Single Post
(#6)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Default Re: Yeh Shaam Shaam Zindagi..... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-24-2012, 06:17 PM

میں کون ہوں....... کیا ہوں؟
مت پوچھو... مت سمجھو
میری جستجو... میری آرزو
رنج ہے..... پچھتاوا ہے....
پہاڑوں سے اترتی ہوئی کہر میں لپٹا ہوا
پت جھڑ کی زرد لہر میں سمٹا ہوا
سوکھے گلابوں کے جیسا
میرا چہرہ
میری آوارگی.... تیری عاشقی نہیں
میری زندگی...... تیری بندگی نہیں
میری حثییت.... سراب جانو
میری محبت... خواب جانو
خوابوں کا حاصل تاریک راتیں
بجھے ہوئے دیپ..... اشکوں کی سوغاتیں
جب یہ رنگ روپ بکھرنے لگے
تیری میٹھی نظر بدلنے لگے
میری ہستی کے شعلوں میں
تیرا شبنمی وجود جلنے لگے
تو با آواز بلند دعا کرنا
اے میرے خدا!!
وفا کے داغ مٹا دے
نفس کا پجاری جلا دے
بھوکے بدن کے لبریز پیالوں سے
لہوکے دریا بہا دے
تم جو چاہو تو
مجھے لہو سے آزاد کر دو
جلا کر راکھ کر دو
حد سے گزرو تو اتنا کرو
میری زندہ لاش سنگسار کر دو
مگر اے جان تمنا...
فصیل جان کے اس پار
اک صنم خانہ دیکھنا
میرے مقصد، میری منزل کی حدوں میں
میرے شوق، میرے جنوں کے دیوتائوں میں
اک شکستہ محبت کا بت
ندامت سے سرشار دیکھنا
اک تھکے ہوئے پجاری کا
حقیقت بھرا فسانہ دیکھنا
اپنی بےوفا محبت کا اتنا تو بھرم رکھتا ہوں
میں مجرم نہیں مگر احساس جرم رکھتا ہوں....!
وہ ایک بار بھی مجھے مجرم کہے تو سہی
میں اپنے آپ کو ہر جرم کی سزا دوں گا

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)