MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - تیرے ذہن سے وہم کے پردے اتر گئے تو بات ہو گی
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
rose تیرے ذہن سے وہم کے پردے اتر گئے تو بات ہو گی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-07-2013, 12:25 PM


تیرے ذہن سے وہم کے پردے اتر گئے تو بات ہو گی
میرے طرح سے وہ خواب تیرے بکھرگئے تو بات ہو گی


سراب مزل کی جستجو میں کسی کی ناکام آرزو میں
یہ زندگی کے حسین لمحے گزر گئے تو بات ہو گی


ابھی تمہیں کچھ خبر نہیں ہے کسی کے ساۓ میں گامزن ہو
کڑ کتی دھوپوں میں جب یہ ساۓ بچھڑ گے تو بات ہو گی


تمہارے دل کے نگر میں مانا ہزار موسم بدل رہے ہیں
جہاں یہ موسم عذاب بن کے ٹھہر گئے تو بات ہو گی


عقیل چاہت کے زرد موسم صلے وفاؤں کے نام تیرے
گزشتہ سارے عذاب قصے جو کر گئے تو بات ہو گی

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links