|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
کچھ اچھی باتیں امام غزالی کی کتاب احیاء العلوم سے۔ ۔۔۔
•میں نے تمام دنیا پر نظر ڈالی، ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محبت کرتاہے مگر اس محبوب چیز کو اسی دنیا میں چھوڑ کر اکیلا قبر میں چلاجاتاہے۔ میں نے سوچا کہ میں نیکیوں اور اچھے کاموں سے محبت کروں تاکہ وہ قبر میں بھی میرے ساتھ جائیں اور مجھے اکیلا نہ چھوڑیں۔
•میں نے قرآن میں پڑھا کہ جو شخص اپنے رب سے ڈرا اور نفس کو خواہشات سے روکا، بے شک جنت اس کا ٹھکانہ ہے،اس لیے میں نے اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پالیا۔
• میں نے لوگوں کو دیکھا کہ ان کے پاس کوئی قیمتی چیز ہے تو وہ اس کی خوب حفاظت کرتے ہیں، پھر میں نے اس آیت پرغور کیا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہونے والاہے اور جو خدا کے پاس ہے وہ باقی رہنے والاہے۔ چنانچہ میں اپنی ہر قیمتی چیز کو خدا کے حوالے کردیتاہوں تاکہ وہ میرے لیے باقی رہے اور میرے کام آئے۔
•دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی بات پر نازاں ہے۔ کوئی مال و دولت پر، کوئی حسب نسب پر اور کوئی کسی عہدے و منصب پر۔ میں نے ان پر غور کیا تو مجھے یہ سب حقیر نظرآئیں۔ پھر میں نے یہ آیت پڑھی کہ تم میں سے سب سے زیادہ پرہیزگار ہی اللہ کے نزدیک بڑا اور اشرف ہے۔ اس پر میں نے پرہیزگار بننے کی کوشش کی تاکہ بڑا اور اشرف بن جائوں
|