MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - چیئرمین بھارتی بورڈ مستعفی ہوجائیں:عدالت
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default چیئرمین بھارتی بورڈ مستعفی ہوجائیں:عدالت - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-27-2014, 12:35 PM

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کیس کی شفاف تحقیقات کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز آئی پی سکینڈل کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں دلائل کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو کہا کہ وہ آئی پی سکینڈل میں شفاف تحقیقات کے تناظر میں عہدے سبکدوش ہو جائیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مبینہ کرپشن کے سری نواسن کے داماد پر بھی الزام عائد ہوئے تھے اور چنائے سپر کنگ ٹیم پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات ہے جبکہ سری نواسن پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں سری نواسن کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ سری نواسن کوعہدہ چھوڑ دینا چاہیے لیکن سری نواسن نے اس وقت عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links