یکم مئی سن 2002 کو لاھور کے مقام پر جزائر نیوزی لینڈ کے خلاف گریٹ انضمام الحق نے شاندار ٹرپل سنچری اسکور کی۔۔۔انضمام الحق نے نو چھکے اور اڑتیس چوکے رسید کیے۔۔۔مجموعی اسکور 643 رنز ٹوٹل رھے۔۔۔ پاکستان یہ میچ ایک اننگ اور 324 رنز کے بڑے مارجن سے جیت گیا۔۔۔دو میچوں کی سیریز کا اگلا میچ کراچی میں کھیلا جانا تھا۔۔۔لیکن وہ ٹیسٹ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب نیوزی لینڈ کی ٹیم ھوٹل سے روانہ ھونے والی تھی کہ ھوٹل کے باہر زوردار دھماکہ ھو گیا۔۔۔۔وہاں فرانس سے آئے ھوئے نیوی کے درجن سے زائد ٹیکنیشنز ھلاک ھو گئے۔۔۔۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اس دلخراش واقعہ کو دیکھ کر اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپسی اختیار کی۔۔۔۔
بہت سال بعد جزائر سری لنکا اور پاکستان کے مابین دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 فروری 2009 کو کراچی میں کھیلا جا رھا تھا۔۔۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے سمارا ویرا اور جے وردھنے کی ڈبل سنچریوں کی مدد سے 644 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔۔۔جواب میں پاکستان کی طرف سے یونس خان نے 313 رنز بنائے۔۔اس کے علاوہ کامران اکمل نے بھی سنچری اسکور کی اور ٹوٹل 765 بنائے اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگ ڈیکلیئر کر دی۔۔۔۔یہ میچ بے نتیجہ رھا۔۔۔سیریز کا اگلا میچ لاھور یکم مارچ 2009 کو شروع ھوا۔۔۔پہلے دو دن کا کھیل ممکن ھوا۔۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے سمارا ویرا کی ڈبل سنچری اور سنگا کارا اور دلشان کی سنچریوں کی مدد سے 606 رنز اسکور کیے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ شروع کی اور دوسرے دن کا اختتام ایک وکٹ کے نقصان پر 110 رنز پر کیا۔۔۔میچ کا تیسرا دن۔۔۔سری لنکا کی ٹیم ھوٹل سے روانہ ہوتی ہے لیکن رستے میں دہشت گرد حملہ کر دیتے ھیں۔۔۔سری لنکا کے کھلاڑی جس بس میں جا رھے تھے اسے ڈرائیور کی مستعدی نے بچا لیا۔۔۔فائرنگ سے سری لنکا کے کچھ کھلاڑی زخمی ہوئے اور نتیجے میں دورہ ختم کر دیا گیا۔۔۔۔
یوں انضمام الحق اور یونس خان کی ٹرپل سنچریاں خونی واقعات کی گرد میں دب گئیں۔۔