MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ٹیسٹ کرکٹ:حکمران جنوبی افریقہ کیلئے بونس
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default ٹیسٹ کرکٹ:حکمران جنوبی افریقہ کیلئے بونس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-17-2014, 03:14 PM

دبئی (آن لائن) ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے جنوبی افریقہ کی جھولی ڈالرز سے بھر دی گئی۔ آئی سی سی نے4 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے خصوصی بونس سے نوازا۔ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے حصے میں 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر آئے۔ ٹاپ4 سائیڈز پر رقم کی برسات ہوئی۔ پانچویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم خالی ہاتھ رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کی کٹ آف تاریخ تک ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے خصوصی بونس سے نوازا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے جنوبی افریقی ہم منصب ہارون لورگاٹ کو یہ چیک دیا۔ پروٹیز اگست2012 سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، وہ یہ مقام پانے والی چوتھی ٹیم بنے۔

ان سے قبل آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کو نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ کا اعزاز مل چکا۔کینگروز اس وقت رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے حصے میں 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا بونس آیا۔تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود بھارت اور انگلینڈ کو بالترتیب 2 لاکھ 65 ہزار اور ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب تیسری اور چوتھی رینکنگ والی ٹیم کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ پاکستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

گذشتہ سال مصباح الحق چوتھے نمبر تک گئی تھی مگر پھر اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائی۔ اس کے اور چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کے درمیان 7 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پانچویں نمبر کی وجہ سے پاکستان کے حصے میں کوئی انعام نہیں آیا۔

لورگاٹ نے کہاکہ اگرچہ میں کھلاڑیوں کی جانب سے یہ چیک وصول کررہا ہوں مگر اسکے باوجود یہ میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہمارے تمام کھلاڑیوں کیلئے سب سے بڑا اعزاز اپنے ملک کی نمائندگی کرناہے۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links