MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - چیف سلیکٹر محمد الیاس عہدے پر بحال
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default چیف سلیکٹر محمد الیاس عہدے پر بحال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-06-2014, 04:52 PM

اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے عہدے سے برطرفی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے انھیں دوبارہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے پی سی بی کے 3 مزید برطرف ملازمین کو بھی ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیر مین پی سی بی ذکا اشرف نے محمد الیاس کو جنوری 2014 میں چیف سلیکٹر تعینات کیا تھا لیکن نجم سیٹھی نے پی سی بی کا چیرمین بننے کے بعد 13 فروری 2014 کو انھیں معزول کر دیا تھا۔

محمد الیاس کی اپنے عہدے پر بحالی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ مقرر کئے گئے چیف سلیکٹر معین خان اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں۔

Source : http://www.karwanonline.pk/news/1928...lyas-restored/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links