MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دوائیں بے اثر ہو رہی ہیں
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default دوائیں بے اثر ہو رہی ہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-07-2014, 06:34 PM

نیویارک(آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں عام بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں۔ یہ صورت حال صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی پہلی عالمی رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک دواؤں کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت کا معاملہ اب محض پیش گوئی تک محدود نہیں رہا بلکہ اب جراثیم کش دوائیں بے اثر ہو رہی ہیں۔ عملی طور پر مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ یہ دوائیں عام سے جراثیموں کے خلاف بھی بے اثر ہورہی ہیں۔ یہ نئی صورت حال دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرناک بیماریوں سے ہٹ کر اب نمونیا اور پیشاب کے انفیکشن جیسی عام بیماریوں کا علاج کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

Pakistan news source > http://www.karwanonline.pk/news/1923...g-ineffective/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links