MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Sms K Zardaye Daily Ishya Ki Price Hasil Karein
View Single Post
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
movil Sms K Zardaye Daily Ishya Ki Price Hasil Karein - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-08-2014, 10:24 AM

اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں جانیں صرف ایک ایس ایم ایس پر، حکومت پنجاب کی نئی سروس

حکومت پنجاب کی جانب سے حال ہی میں صوبے کے تمام اضلاع کے لیے ایک نئی ایس ایم ایس سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے آپ ایک ایس ایم ایس بھیج کر اس دن 36اشیائے خورد و نوش کے دام حاصل کر سکتے ہیں۔



سروس استعمال کرنے کا طریقہ:

روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء جیسے آٹا، دال، چاول، گھی، دودھ، مرغی، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی نرخ جاننے کے لیے اپنے موبائل سے Price خالی جگہ اور پھر اپنے شہر کا نام لکھ کر اسے 80024 پر ایس ایم ایس کریں۔ مثلاً لاہور میں موجود صارفین یہ ایس ایم ایس کریں

Price<space>Lahore

یاد رہے کہ 80024 پر بھیجا گیا ہر ایس ایم ایس آپ کو بشمول تمام ٹیکسسز 1 روپے 43 پیسے میں چارج کیا جائے گا۔ چند لمحوں میں ہی آپ کو 36 ضروری اجناس کی قیمتیں ایس ایم ایس کر دی جائیں گی۔ اگر آپ کی مقامی مارکیٹ میں ان قیمتوں سے زیادہ نرخ وصول کیے جارہے ہیں تو آپ فوراً حکومت پنجاب کے ٹول فری نمبر 080002346 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔ جسکے بعد اس مارکیٹ / دکان دار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جوابی ایس ایم ایس میں موصول ہونے والی لسٹ میں نام انگریزی یا رومن اردو میں ہیں، میرے خیال میں اگر تمام ناموں کو رومن اردو میں بھیجا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ ویسے نام اردو رسم الخط میں بھیجیں جائیں تو زیاہ افراد اسے سمجھ سکیں گے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے موبائل فون یونیکوڈ اردو کو سپورٹ نہیں کرتے۔

بہرحال یہ ایک انتہائی اچھی اور کارآمد سروس ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ پنجاب کی طرز پر ہی ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایسی سروس فراہم کرے اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے۔

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links