MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - پھول کھلتے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
rose پھول کھلتے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-17-2014, 09:47 PM

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ متاع تک دیکھوں



تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا

میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں



صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں

میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں



میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل

پھول کھلتے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں



وقت نے ذہن میں دھندلا دیے تیرے خدوخال

یوں تو میں ٹوٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں



دل گیا تھا یو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا

میں فقط ایک تصویر کہاں تک دیکھوں



اک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود

حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں




تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ متاع تک دیکھوں



احمد ندیم قاسمی

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links