MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - امریکی شہری کو 6 برس سزا
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default امریکی شہری کو 6 برس سزا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-16-2014, 12:33 PM

پیانگ یانگ ( کاروان ڈیسک) شمالی کوریا کی عدالت نے سیاسی پناہ کے طالب امریکی شہری کو 6 برس قید کی سزا سنا دی۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والا میتھیو ملر نامی امریکی شہری رواں برس اپریل میں جنوبی کوریا سے ایک سیاح کے روپ میں شمالی کوریا داخل ہوا تھا تاہم ہوائی اڈے پر امیگریشن کے وقت اپنا ویزہ پھاڑ کر سیاسی پناہ کی درخواست کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے امریکی شہری کو ریاست کے خلاف مخالفانہ رویہ اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 6 برس قید با مشقت کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ میتھیو ملر کے علاوہ کینتھ بی اور جیفری فولی نامی مزید 2 امریکی شمالی کوریا میں قید ہیں۔ چند روز قبل تینوں افراد نے ایک انٹرویو کے ذریعے امریکی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔




For more detail visit this link

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links