تجھ سے پہلے
اور تیرے بعد کے موسم
جیسے بہار اور پھر خزاں
یا خزاں اور پھر بہار
درمیاں میں گرم اور سرد مزاج کا عالم
جیسے صبح اور رات مہں مابہن
سہہ پہر مہں کڑی دھوپ اور گھنی چھاءو
تیری اور میری محبت ایسی جیسے
سوکھے پتوں کی ہوا سے محبت
راستے سے بھٹکا دے ہا منزل تک پہنچادے
تجھ سے پہلے
اور تیرے بعد کے موسم
جیسےصحرا کا سمندراوربہتا دریا
اداس فضا مہں گونجتا چہچہاتا قہقہ
پیلی زرد ہتھیلیوں پر رچی حنا
کوری کتاب پر درج نام محبت
قحط زدہ بستی مہں بارش کی نوید
بارش سے پہلے سوکھے پتے اور پھر ان پر تازہ بوندہں
اون کے سفید گولوں پر قوس و قزاح کا آنچل
تجھ سے پہلے
اور تیرے بعد کے موسم
~“She said, Never forget me
as if the coast
could forget the ocean
or the lung
could forget the breath
or the earth
could forget the sun,”~