MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - جی ٹوئنٹی اجلاس جاری
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default جی ٹوئنٹی اجلاس جاری - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-15-2014, 03:27 PM

برسبین (کاروان ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جی ٹوئنٹی اجلاس جاری ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ماحولیاتی تبدیلی کو دنیا کے لئے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں امریکی صدرباراک اوباما ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل ، چینی صدر ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری ، بھارتی وزیراعظم سمیت بیس ممالک کے سربراہ شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران یوکرائن بحران، ایبولا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات ، ماحولیاتی تبدیلی اورمعاشی ترقی کے فروغ پر بات چیت ہوگی ۔

اجلاس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما نے کوئنز لینڈ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کو دنیا کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا ۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ترقی پزیر ممالک کے لئے تین ارب ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔

اجلاس کے دوران ستائیس مختلف گروپ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جبکہ اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کی بیگمات نے آسٹریلوی وزیر اعظم کی اہلیہ کے ساتھ سفاری پارک کا دورہ کیا ۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links