|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کیف (آن لائن) یوکرائن کے صدر نے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے تمام سرکاری سہولیات اور خدمات واپس لینے کا فرمان جاری کیا ہے جن میں اسپتالوں اور اسکولوں کے لئے مالی تعاون بھی شامل ہے۔
صدر پیٹرو پوروشنکو نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں پارلیمان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قانون کو منسوخ کردیں جو دونیتسک اور لوہانسک علاقوں کو ’خود مختار حکومت‘ کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے رواں ماہ کے اوائل میں وہاں انتخابات کرائے تھے جسے پوروشینکو نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔
مشرقی یوکرائن میں جاری تشدد کے نتیجے میں اب تک 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس نواز علیحدگی پسند یوکرین حکومت سے رواں سال اپریل سے برسرپیکار ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
Pakistan news karwan.no
|