|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
دبئی(آن لائن) کپتان مصباح الحق ابھی سے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے خواب دیکھنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ فی الحال دبئی ٹیسٹ پر مرکوز ہے۔ ہمارے لئے مشترکہ پرفارمنس زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب کیویز گرین کیپس کو دبائو میں لانے کے طریقے ڈھونڈنے لگے۔ ٹام لیتھام کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپنرزکو کھیلنا ناممکن نہیں ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔ پہلے مقابلے میں گرین کیپس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی تاہم کپتان مصباح الحق ابھی سے سیریز میں کلین سوئپ کی جانب دیکھنے کو تیار نہیں ہیں۔
مصباح کا کہنا ہے کہ ہمیں لازمی طور پر میچ در میچ لینا چاہئے۔ توجہ اس پر ہونی چاہئے جوچیز ہمارے سامنے ہیں۔ چیزوں کو درست انداز میں انجام دینا اور اگر کچھ غلط ہے تو اس کو ٹھیک کرنا چاہئے۔ ہمارے لئے زیادہ اہم مشترکہ طور پر پرفارمنس پیش کرنا ہے۔ صرف اسی صورت میں ہی آپ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ میں کبھی بھی وائٹ واشز پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم صرف اگلے میچ پر توجہ دینا اور بنیادی چیزوں پر عمل پیرا رہنا چاہتے ہیں۔
Pakistan news karwan.no
|