MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سلمان بٹ کے لئےری ہیبلی ٹیشن پروگرام
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default سلمان بٹ کے لئےری ہیبلی ٹیشن پروگرام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-19-2014, 01:50 PM

لاہور( آن لائن ) سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ کا بھی ری ہیبلی ٹیشن پروگرام سے گزرنے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک خط موصول ہو گا۔

چیئرمین شہریار خان اور سلمان بٹ کے درمیان مختصر ملاقات پی سی بی آفس میں ہوئی جس کے دوران سابق کپتان نے ری ہیب کے لئے خود کی دستیابی ظاہر کی تاکہ انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ اور پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکے۔

پی سی بی آئندہ ہفتے عامر کی کلیئرنس کیلئے درخواست دیگا۔ اگر سلمان اسپاٹ فکسنگ اسکیم میں اپنی غلطی کا اعتراف اور ری ہیب پروگرام مکمل کرتے ہیں تو ان کی پابندی کو پانچ سال تک محدود کیا جا سکتا ہے۔

سلمان نے گزشتہ سال میڈیا کے سامنے اسپاٹ فکسنگ میں اپنے کردار کا انکشاف کیا تھا تاہم انہوں نے اپنا ری ہیب پروگرام تاحال مکمل نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق بقیہ ری ہیب پروگرام میں سلمان کسی بھی پی سی بی کی ٹیم کے سامنے کھیل میں موجود کرپٹ پریکٹسز کے حوالے سے نفرت کا اظہار کریں گے اور اپنی غلطی کا اعتراف بھی کریں گے۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links