 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
پشاور: دہشتگردوں کا آرمی سکول پر حملہ، 123 بچوں سمیت 126 افراد شہید،درجنوں زخمی
پشاور(دنیا نیوز)پشاور ورسک روڈ پر دہشت گردوں نے سکول میں گھس کر حملہ کر دیا ، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار، ایک خاتون اور ایک مرد ٹیچر جبکہ 123 طلبا شہید ہوگئے ، درجنوں زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، صحافتی اقدار کے تحت دنیا نیوز نے دہشت گردوں کی بربریت و سفاکیت کے مناظر براہ راست نشر نہیں کئے۔ مساجد ، گلیوں ، بازاروں ، گرجا گھر اور سکولوں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گردوں نے ورسک روڈ پر واقع ایک سکول پر اس وقت حملہ کیا جب نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے اعزاز میں ایک تقریب ہو رہی تھی۔ سکول میں اچانک دھماکا ہوا اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد طلبا اور ٹیچر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے اپنی گاڑی کو آگ لگائی پھر سکول میں داخل ہوئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سکول کو گھیرے میں لے لیا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر بھی سکول کے اوپر نچلی پرواز کرتا رہا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق طالبعلموں اور اساتذہ کی بڑی تعداد کو سکول سے نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی بہت سے بچے اور اساتذہ سکول کے اندر موجود ہیں ۔ حواس باختہ مائیں اور والدین اپنے بچوں کی تلاش میں سکول کے باہر منتظر ہیں ۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اب تک دو ہسپتالوں میں 123 بچوں کی شہادت ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا حکومت اس دل خراش واقعے پر تین دن سوگ منائے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکول میں محصور بڑی تعداد میں بچوں اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا بتادلہ وقفے وقفے سے ہو رہا ہے۔ دوسری طرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
|