MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - fun-e-arooz
Thread: fun-e-arooz
View Single Post
(#2)
Old
waheed ahmed waheed ahmed is offline
 


Posts: 1,687
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default Re: fun-e-arooz - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-27-2015, 12:09 PM

وعلیکم السلام فرینڈ فارایور جی
میں اپنی جماعت میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

میرا ایک سوال سببِ ثقیل سے متعلق ہے۔۔ کیا یہ الفاظ کو باہم ملانے والے حرف ہیں یا وہ حروف جو تشدید (شَد) کی طرح دُہری آواز یا حرکت والے الفاط ھوتےہیں؟

نہیں سببِ ثقیل ایسے حروف نہیں جن پر تشدید ہو۔ جس حرف پر شد ہو وہ دو حرف کے برابر تو ہوتا ہے لیکن ان میں سے پہلا ساکن اور دوسرا متحرک ہوتا ہے، جیسے شدؐت، شِد دَت ہے۔
ہاں آپ کی یہ بات کیسی حد تک درست ہے کہ سببِ ثقیل دو الفاظ کے سنگم پر ہو سکتا ہے، جیسے ذود اثر میں لفظ زُود کا حرف دال اور لفظ اثر کا الف۔
یہ، کہ، نہ، پہ جیسے الفاظ(جو کہ ایک ہجائے کوتاہکے برابر شمار ہوتے ہیں) جب وتد مجموع(ایک متحرک ایک سببِ خفیف) کے شروع میں آتے ہیں تہ سببِ ثقیل بنتا ہے، جیسے یہ دیا میں ی اور دال دونوں متحرک ہیں اس لیے سببِ ثقیل کے برابر ہیں۔

آپ کا کام بہت اچھا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے آپ بہت ہونہار ہیں، ایک دو غلظیاں ہیں ان کی نشاندہی کر رہا ہوں؛
ہجائے کوتاہ؛
لفظ ُملک (میم ) وتد مفروق ہے کہ اس کا حرف ل ساکن ہوتا ہے، ہاں اس کا کاف ایک ہجائے کوتاہ ہے۔
لفظ مٹکا دو سببِ خفیف کے برابر ہے۔

ہجائے بلند؛
لفظ آگ اور عکس دونوں وتد مفروق ہیں، ہاں ان میں آ اور عک ہجائے بلند یا سببِ خفیف ہیں۔ اور گ اور س ایک ایک ہجائے کوتاہ۔

سببِ ثقیل
وقتِ رخصت صحیح نہیں، دمِ رخصت میں دَ اورمِ سببِ ثقیل ہے ، ابن ِ آدم درست نہیں ابنِ علی ہو تو اس میں نِ اور ع سببِ ثقیل ہے۔

وتد مجموع؛
فرق وتد مفروق ہے کہ اس کا حرف ر ساکن ہے۔
آرائشی دو وتد مجموع کے برابر نہیں کیونکہ آ ایک سببِ خفیف کے برابر ہے یوں آ را ئشی دو سببِ خفیف اور ایک وتد مجموع کے برابر ہے۔

وتد مفروق میں آپ کی پیش کردہ سبھی مثالیں درست ہے۔ آپ کو الفاظ کے درست تلفظ جاننے پر توجہ دینی ہوگی، میرا اندازہ ہے کہ آپ الفاظ کا درست تلفظ جان لینے کے بعد ان کے وزن کا درست تعین کر لیں گی۔