|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|

وہ یاد اچانک آئے تو
جب دل تمہارا اپنا ہو
پر باتیں ساری اسکی ہوں
جب سانسیں تمہاری اپنی ہوں
اور خوشبو آتی اسکی ہو
جب حد درجہ مصروف ہو تم
وہ یاد اچانک آئے تو
جب آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں
تم پاس اسے ہی پاؤ تو
پھر خود کو دھوکہ مت دینا
اور اس سے جا کے کہ دینا
اس دل کو محبت ہے تم سے

Last edited by PRINCE SHAAN; 11-04-2015 at 07:30 PM..
|