MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں س
View Single Post
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں س - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-25-2015, 11:55 PM


عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ و جان سے
یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے
وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پر رکھتا ہے
یہی وجہ ہے کہ وہ مجھے چومتے ہوئے جھجکتا ہے
وہ آشنا میرے ہر کرب سے رہا ہر دم
جو کھل کے رو نہیں پایا مگر سسکتا ہے
جڑی ہے اس کی ہر اک ہاں میری ہاں سے
یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے
ہر اک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے
تمام عمر سوائے میرے وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہے
وہ لوٹتا ہے کہیں رات کو دیر گئے ، دن بھر
وجود اس کا پسینے میں ڈھل کر بہتا ہے
گلے رہتے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک گریباں سے
یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے
پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے
مگر کھلونے میرے سب وہ خرید کے لاتا ہے
وہ مجھے سوئے ہوئے دیکھتا رہتا ہے جی بھر کے
نجانے کیا کیا سوچ کر وہ مسکراتا رہتا ہے
میرے بغیر تھے سب خواب اس کے ویران سے
یہ بات سچ ہے کہ میرا باپ کم نہیں ہے میری ماں سے

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links