MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - چاھے دل کے ہاتھوں میں
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
heart چاھے دل کے ہاتھوں میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-15-2016, 11:03 AM

لاکھ ضبط خواھش کے
بے شمار دعوے ھوں
اس کو بھول جانے کے
بے پناہ ارادے ھوں
اور اس محبت کو
ترک کر کے جینے کا
فیصلہ سنانے کو
کتنے لفظ سوچے ھوں
دل کو اسکی آہٹ پر
بر ملا دھڑکنے سے
کون روک سکتا ھے ؟؟

پھر وفا کے صحرا میں
اس کے نرم لہجے اور
سوگوار آنکھوں کی
خوشبوؤں کو چھونے کی
جستجو میں رھنے سے
روح تک پگھلنے سے
ننگے پاؤں چلنے سے
کون روک سکتا ھے ؟؟

آنسوؤں کی بارش میں
چاھے دل کے ہاتھوں میں
ھجر کے مسافر کے
پاؤں تک بھی چھو آؤ
جس کو لوٹ جانا ھو
اس کو دور جانے سے
راستہ بدلنے سے
دور جا نکلنے سے
کون روک سکتا ھے ؟؟

"نوشی گیلانی

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links