MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - آئی پی ایل کے لیے نئی تاریخيں
View Single Post
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Smokehat آئی پی ایل کے لیے نئی تاریخيں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-08-2009, 12:09 AM

آئی پی ایل کے لیے نئی تاریخيں


آئی پی ایل میچز کی تاریخیں انتخابات سے ٹکرا رہی تھیں

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہی ہوں گے لیکن پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر میچوں کی تاریخیں تبدیل کی جا رہی ہیں۔
ممبئی میں آئی پی ایل کے چئرمین للت مودی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں میڈیا میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جن میں کو ئی سچائی نہیں ہے۔

’میں کرکٹ کے تمام شائقین اور اپنے سپانسرز کو یقین دلانا جاہتا ہوں کہ کہ آئی پی ایل منعقد ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان میں ہی ہو گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات اور سلامتی کے انتظامات کے پیش نظر آئی پی ایل ٹورنامنٹ کی تاریخوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں سبھی صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنوں سے صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد پیر یا منگل کو کیا جائے گا۔

پارلیمانی انتخابات 16 اپریل سے شروع سے ہو رہے ہیں اور آئی پی ایل میچز کی تاریخیں انتخابات سے ٹکرا رہی تھیں۔

انتخابات کے دوران پولیس اور نیم فوجی دستے پورے ملک میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ہوتے ہیں۔


میں کرکٹ کے تمام شائقین اور اپنے سپانسرز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کہ آئی پی ایل منعقد ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان میں ہی ہو گا


للت مودی،آئی پی ایل کے چئرمین

لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد ان مقابلوں کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے ہوں گے ۔

وزیر داخلہ پی چدامبرم نے حفاظتی انتظامات کے نقطہ نظر سے میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی کا مشورہ دیا تھا ۔

’ آئی پی ایل کے میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی ناگزیر تھی۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ انتہائی مقبول آئی پی ایل کا دوسرا ٹورنامنٹ خوش اسلوبی سے انجام پزیر ہو۔‘

للت مودی نے ممبئی میں بتایا کہ انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دن 16 مئی کو کوئی میچ نہیں ہو گا۔ یہ بھی اشارہ ملا ہے کہ پولنگ کے دن اورپولنگ سے تین دن قبل اور تین دن بعد کوئی میچ نہیں ہو گا ۔

مودی نے یہ بھی بتایا ہے کہ میچوں کے لیے پہلے سے طے شدہ آٹھ شہروں کے ساتھ مزیر سات شہر جوڑ دیے گئے ہیں ۔ ان نئے شہروں میں اندور ، احمدآباد ، ناگپور اور کٹک شامل ہیں ۔ ایک اہم فیصلہ یہ بھی ہوا ہے کہ افتتاہی میچ جے پور کی بجائے اب ممبئی میں کھیلاجائے گا۔

پہلے کی اعلان شدہ تاریخ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 اپریل سے شروع ہونا تھا۔ ابھی یہ نہیں معلوم کہ یہ میچز کب سے شروع ہوں گے اور پندرہ مختلف شہروں میں سے کن آٹھ شہروں میں ہوں گے۔ لیکن آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں جمعہ کے اس اعلان کے بعد کرکٹ کے شائقین نے اطمینان کی سانس لی ہے۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links