MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - آئیے تعلقات کا نیا باب کھولتے ہیں: اوباما
View Single Post
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
?? آئیے تعلقات کا نیا باب کھولتے ہیں: اوباما - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-04-2009, 07:40 PM

آئیے تعلقات کا نیا باب کھولتے ہیں: اوباما




اامریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی دنیا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہے اور ' بد اعتمادی‘ کی فضا کو ختم کرنے کی کوشش کرنی ہو گی۔


صدر اوباما نے یہ تقریر قاہرہ یونیورسٹی میں کی


امریکی صدر نے قاہرہ یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دران کہا کہ یہ تاثر غلط ہےکہ امریکہ اسلامی دنیا کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں شدت پسندوں کی اقلیت نے بداعتمادی سے فاہدہ اٹھایا۔' نائن الیون کے حملوں اور مسلسل تشدد کی کاررائیوں کی بنیاد پر میر ے ملک میں بھی کچھ لوگوں نے یہ خیال اپنا لیا کہ امریکہ اسلامی دنیا کا امریکہ کے بارے میں معاندانہ رویہ رکھتی ہیں‘۔

براک اوباما نے کہا کہ امریکہ نہ افغانستان میں اپنی فوج رکھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اس کو وہاں کسی اڈے کی ضرورت ہے۔'کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی فوج کو ہمیشہ کے لیے رکھنا چاہتا ہے اور نہ ہی ہمیں وہاں اڈوں کی ضرورت ہے۔ نوجوان فوجیوں کی زندگی قربان کرنا بہت ہی تکلیف دہ عمل ہے ۔ یہ سیاسی اور معاشی طور پر بہت مہنگی ہے۔‘

امریکی صدر نے کہا اگر انہیں یقین ہو جائے کہ افغانستان اور اب پاکستان سے متشدد لوگ ختم ہو گئے ہیں تو وہ اپنا ایک فوجی بھی افغانستان میں نہیں رکھنا چاہیں گے۔

براک اوباما نے کہا کہ وہ اسلامی دنیا اور امریکہ کے تعلقات میں ایک ایسے نئے دور کا آغاز کرنے آئے ہیں جو باہمی مفادات اور عزت پر مبنی ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا تعلق اٹوٹ ہے اور فلسطینوں کو تشدد کا راستہ چھوڑنا ہوگا۔' تشدد کے ذریعےمزاحمت غلط ہے اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔‘

انہوں نے اسرائیلوں سے کہا کہ وہ فلسطین کے وجود کو تسلیم کریں۔ نہوں نے کہا کہ یہودی بستیوں میں توسیع کے عمل کو روکے بغیر فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے پر کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہودیوں کی نسل کشی کی حقیقت کو نہ ماننا انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا فلسطینوں کی موجودہ حالت ناقابل براشت ہے

صدر براک اوباما نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ایک شخص کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے اور ایک شخص کو بچانا ساری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سچ بولیں۔‘

انہوں نے کہا مسلمانوں کو امریکہ کے بارے میں اپنی رائے کو بدلنا ہو گا اور یہودیوں کے بارے میں گھسے پٹے خیالات سے جان چھڑانی ہوگی۔

انہوں نے کہا فلسطین کے مسئلے کا حل دو ریاستی منصوبے میں ہے۔

امریکی صدر نے تسلیم کیا کہ ایک تقریر سے سالوں کا بداعتمادی دور نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقن کو وہ باتیں کہنی ہوں گے جو وہ اپنےدل میں رکھتے ہیں اور بند دروازوں کے پیچھے کرتے ہیں۔


 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links