I HATE LIARS
|
|
Posts: 16,511
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2008
Location: * In Broken Hearts *
Gender:
|
|
آج ملبوس میں ہےکیسی تھکن کی خوشبو
رات بھر جاگی ہوئی جیسے دلہن کی خوشبو
پیرہن میرا مگر اس کے بدن کی خوشبو
اس کی ترتیب ہے ایک ایک شکن کی خوشبو
موجہءِ گل کو ابھی اذنِ تکلم نہ ملے
پاس آتی ہے کسی نرم سخن کی خوشبو
قامتِ شعر کی زیبائی کا عالم مت پوچھ
مہرباں جس سے ہے اس سرو بدن کی خوشبو
ذکر شاید کسی خورشید بدن کا بھی کرے
کو بہ کو بھیلی ہوئی میرے گہن کی خوشبو
عارضِ گل کو چھوا تھا کہ دھنک سی بکھری
کس قدر شوخ ہے ننھی سی کرن کی خوشبو
کس نے زنجیر کیا ہے رمِ آہو چشماں
نکہتِ جاں ہے انہیں دشت و دمن کی خوشبو
اس اسیری میں بھی ہر سانس کے ساتھ آتی ہے
صحنِ زنداں میں انہیں دشتِ وطن کی خوشبو
پروین شاکر
|