MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - درد کے آنسو پی کر دیکھے پیاس نہ بجھی دل کی
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default درد کے آنسو پی کر دیکھے پیاس نہ بجھی دل کی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-10-2010, 10:01 AM

درد کے آنسو پی کر دیکھے پیاس نہ بجھی دل کی
تم ہی کوئی تدبیر بتا دو آخر مجھے اس مشکل کی


کیسے میرے دن کٹتے ہیں کیسے راتیں گزرتی ہیں
تم آ جاؤ تو تمہیں سنا دوں بپتا اپنے اک اک پل کی


شام سویرے رستہ تکتی میری یہ ویراں آنکھیں
سوچتی رہتی ہیں سب باتیں اپنے بیتے کل کی


کاش کہیں سے کوئی پنچھی پھر وہ نغمہ چھیڑے
جو میری بوجھل طبیعت کو پھر سے کردے ہلکی


سر سر کرتی باد صبا نے پھر زلفوں کو چھیڑا
شوخ پون کا جھونکا آیا سر سے چنری ڈھلکی


پیاسی دھرتی کے سینے سے ہوک اٹھی تو رت بدلی
بنجر بستی میں ساون نے دیکھو کیسی جل تھل کی


ساون کی بوندوں نے عظٰمی میرا بھی اک کام کیا ہے
رت بدلی کے اس منظر نے میری مشکل بھی حل کی
__________________

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links