MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کسی کی یاد کی پرچھائیوں میں چھوڑ گیا
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default کسی کی یاد کی پرچھائیوں میں چھوڑ گیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-18-2011, 09:55 PM

کسی کی یاد کی پرچھائیوں میں چھوڑ گیا

یہ کون پھر سے مجھے آندھیوں میں چھوڑ گیا

مہک رہا ہوں صبح و شام تیری یادوں میں

ترا وجود مجھے خوشبوؤں میں چھوڑ گیا

قدم قدم وہ مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے

وہ اپنا آپ مرے راستوں میں چھوڑ گیا

تمام عمر مرے ساتھ وہ بھی جاگے گا!

جو اپنی نیند مرے رتجگوں میں چھوڑ گیا

ابھی تو ڈوب کے ساحل کے پاس پہنچا تھا

یہ کون پھر سے مجھے پانیوں میں چھوڑ گیا

جلا رہا ہوں جسے چھو رہا ہوں میں عاطف

یہ کون آگ سی میری رگوں میں چھوڑ گیا

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links