MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - محبتوں میں ہر اِک لمحہ وصال کا ہوگا یہ طے ہو&#
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default محبتوں میں ہر اِک لمحہ وصال کا ہوگا یہ طے ہو&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-01-2011, 10:49 AM

محبتوں میں ہر اِک لمحہ وصال کا ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا

یہ کیا کہ سانسیں اُکھڑ گئی ہیں سفر کہ اغازسے ہی یارو!
کوئی بھی تھک کر نہ راستے میں نڈھال ہوگا یہ طے ہوا تھا

وہی ہوا نہ کہ بدلتے موسموں میں تم نے ہم کو بُھلا دیا
کوئی بھی رُت ہو نہ چاہتوں کو زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا

جُدا ہوئے ہیں تو پھر کیا ہے، یہی تو دستورِ زندگی ہے
جُدائیوں میں نہ قربتوں کا ملال ہوگا یہ طے ہوا تھا

چلو کہ فیضان کشتیوں کوجلا دیں گمنام ساحلوں پر
کہ اب یہاں سے نہ واپسی کا سوال ہوگا یہ طے ہواتھا

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links